QR CodeQR Code

ایتھوپیا میں فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 160 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

17 Apr 2016 22:54

اسلام ٹائمز: حملے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا تاہم متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایتھوپیا کی مغربی سرحد کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 160 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ایتھوپیا کی مغربی سرحد کے قریب گیمبیلا ریجن کے علاقے جاکاوا میں مسلح افراد نے دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 160 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا تاہم متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ایتھوپیا کے وزیر برائے کمیونیکیشن کا کہنا ہے کہ جنوبی سوڈان کے مرلی قبائل سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم فورسز کی جوابی کارروائی میں 60 حملہ آور بھی ہلاک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور متعدد بچوں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ بھی لے گئے ہیں، حملہ آوروں کے تعاقب میں ایتھوپین فورسز جنوبی سوڈان میں بھی داخل ہو سکتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 533931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/533931/ایتھوپیا-میں-فائرنگ-سے-خواتین-اور-بچوں-سمیت-160-افراد-ہلاک-درجنوں-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org