0
Sunday 17 Apr 2016 23:55

حالیہ بارشوں کے دوران پاک فوج اور تمام محکموں کی کارکردگی قابل ستائش رہی، وزیراعلٰی جی بی

حالیہ بارشوں کے دوران پاک فوج اور تمام محکموں کی کارکردگی قابل ستائش رہی، وزیراعلٰی جی بی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ ہے حالیہ بارشوں اور سیلاب میں تمام محکموں کی کارکردگی قابل ستائش رہی ہے، خاص کر محکمہ تعمیرات نے 5 دنوں میں بین اضلاعی سٹرکوں کو بحال کرکے عوام مسائل کو کم کرنے میں اپنا کردار کیا ہے۔ پاک فوج اور این ایچ اے نے شاہراہ قراقرم کو کم وقت میں بحال کرکے مثال قائم کی ہے۔ اتوار کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی نے کہا کہ حالیہ بارش کے باعث شاہراہ قراقرم کے 195 مختلف مقامات پر سلائیڈنگ سے روڈ ختم ہوا تھا اور 2 پل بُری طرح متاثر ہوئے تھے۔ ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے نے تمام 105 سلائیڈنگ کو ہٹاکر شاہراہ قراقرم بحال کر دی ہے۔ شاہراہ اسکردو بھی حالیہ بارش کے باعث 60 مقامات پر بُری طرح متاثر ہوئی تھی، اسے بھی بحال کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث گلگت بلتستان میں 18 ہلاکتیں ہوئی تھی اور 15 افراد زخمی ہوئے تھے۔ حالیہ بارشوں سے گلگت بلتستان میں 43 بجلی گھر متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 31 بجلی گھر بحال کردئیے گئے ہیں۔ 12بجلی گھروں پر کام جاری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں گندم ماہانہ بنیادوں پر پاسکو سے دینے کا طریقہ کار واضح تھا مگر بارش کے باعث 6 دن کا تعطل آیا۔ 9980 بوری گندم، روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے کوہستان سے آگے نہیں لائی جاسکی۔ محکمہ خوارک کے پاس 41248 بوری دستیاب تھیں، جگلوٹ بلک ڈپو میں 1633بوری موجود تھیں۔ سی ون 30 کے ذریعے 252 بوریاں گلگت اور 412 بوریاں اسکردو پہنچائی گئی ہیں۔ اب 6 ہزار 710 گندم کی بوریاں آج محکمہ خوارک کو موصول ہوئی ہیں۔ 5450 گندم کی بوریاں جگلوٹ ڈپو، 180 بوری گندم داریل، 360 بوری گندم چلاس، 180 بوری گونر فارم میں موجود ہے، جبکہ 37 ٹرک 7510 گندم کی بوریاں لے کر شتیال چیک پوسٹ سے روانہ ہوئی ہیں۔ صوبائی حکومت کی سفارش پر وزیراعظم پاکستان نے گندم کے لئے ماہانہ بنیادوں پر گندم کی ریلیز کے طریقہ کار کو ختم کرکے 3 مہینے کا ریلیز ایک ساتھ فراہم کرنے کے احکامات دئیے ہیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بہتر نمٹاجا سکے۔
خبر کا کوڈ : 533946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش