0
Saturday 5 Feb 2011 14:55

شیعہ عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ حکومت کی جانب سے قانون کے نفاذ میں کمزوری کی دلیل ہے،مجلس وحدت مسلمین

شیعہ عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ حکومت کی جانب سے قانون کے نفاذ میں کمزوری کی دلیل ہے،مجلس وحدت مسلمین
کراچی:اسلام ٹائمز-حکومت سندھ، شیعہ عالم دین مولانا الطاف حسین الحسینی کی شہادت کے ذمہ دار دہشت گردوں کے خلاف فی الفور کاروائی کرے اور انہیں قرار واقعی سزا دے، شیعہ عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ حکومت کی جانب سے قانون کے نفاذ میں کمزوری کی دلیل ہے، مولانا الطاف حسین کی ٹارگٹ کلنگ میں امریکی وصہیونی ایجنٹ ملوث ہیں جو امت مسلمہ میں اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں،مجلس وحدت مسلمین اس شہادت کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ امین شہیدی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی اور کراچی کے سیکرٹری جنرل محمد مہدی نے حیدر آباد میں دہشت گردی میں شہید ہونے والے شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا الطاف الحسینی کی شہادت پر جاری ایک بیان میں کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مولانا الطاف حسین الحسینی اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی تھے جبکہ ان کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے امریکی و صہیونی آلہ کار ہیں جنہوں نے ایک ایسے وقت میں انہیں دہشتگردی کا نشانہ بنایا کہ جب مسلم امہ اپنے اتحاد کے ذریعے تیونس کے بعد اب مصر میں انقلاب کی راہ پر چل پڑی ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکی گماشتوں کی شکست قریب ہے جس کی وجہ سے امریکی و اسرائیلی پاکستان میں بھی امت مسلمہ کے اتحاد کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ مملکت خداداد پاکستان کو عدم استحکام کی جانب دھکیل کر اپنے ناپاک اور مذموم مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ گذشتہ ایک ماہ میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے شیعہ نوجوانوں اور علمائے کرام کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی عدم گرفتاری ایک حیران کن بات ہونے کے ساتھ ساتھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان بھی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کو رکوانے کے لئے مؤثر حکمت عملی وضع کی جائے بصورت دیگر ملت جعفریہ ملک بھر میں سراپا احتجاج ہو گی۔

خبر کا کوڈ : 53402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش