0
Saturday 5 Feb 2011 15:21

معروف شیعہ عالم دین علامہ الطاف حسین الحسینی کے قتل میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے،ایم کیو ایم

معروف شیعہ عالم دین علامہ الطاف حسین الحسینی کے قتل میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے،ایم کیو ایم
کراچی:اسلام ٹائمز-متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے معروف شیعہ عالم دین علامہ الطاف حسین الحسینی کی شہادت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا الطاف حسین الحسینی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ امن دشمن عناصر امن خراب کرنے کیلئے فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دے رہے ہیں اور کوٹری میں مسلح افراد کی جانب سے مولانا الطاف حسین الحسینی پر فائرنگ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور جس کے نتیجے میں مولانا الطاف حسین الحسینی زخمیوں کی تاب نہ لا کر جمعہ کے روز انتقال کر گئے۔ رابطہ کمیٹی نے مقتول مولانا الطاف حسین الحسینی کے سوگواروں، لواحقین اور عقیدت مندوں سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مولانا الطاف حسین الحسینی کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے مطالبہ کیا ہے کہ معروف شیعہ عالم دین مولانا الطاف حسین الحسینی پر قاتلانہ حملہ اور ہلاکت کا نوٹس لیا جائے اور قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 53405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش