QR CodeQR Code

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ سے سابق فوجی افسر اور ان کا بیٹا شدید زخمی

18 Apr 2016 14:37

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکل پر سوار 3 حملہ آوروں نے گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں میجر (ر) جمیل کیانی اور ان کے بیٹے جبران کیانی کو نشانہ بنایا، پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے 14 خول بھی برآمد کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔


اسلام ٹائمز۔ گلشن اقبال میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ریٹائرڈ فوجی افسر اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ فوجی افسر اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا جس کے فوری بعد انہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکل پر سوار 3 حملہ آوروں نے گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں میجر (ر) جمیل کیانی اور ان کے بیٹے جبران کیانی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا شدید زخمی ہوئے جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے 14 خول بھی برآمد کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ ایس پی گلشن اقبال کے مطابق جمیل کیانی تعمیراتی کام سے وابستہ ہیں اور فائرنگ کا واقعہ کوئی زمین کا تنازع بھی ہوسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 534050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/534050/کراچی-کے-علاقے-گلشن-اقبال-میں-فائرنگ-سے-سابق-فوجی-افسر-اور-ان-کا-بیٹا-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org