0
Monday 18 Apr 2016 16:37

لندن سے عدالت میں پیش ہونے کیلئے آیا ہوں، عبدالقادر پٹیل

لندن سے عدالت میں پیش ہونے کیلئے آیا ہوں، عبدالقادر پٹیل
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ میں لندن سے عدالت میں پیش ہونے کیلئے آیا ہوں، لوگ پوچھ رہے ہیں اربوں کھربوں روپے لوٹنے والے صنعتکاروں اور وڈیروں کو کون عدالتوں میں لائے گا۔ ڈاکٹر عاصم کیس میں عبدالقادر پٹیل کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے ان کی ضمانت میں مزید توسیع کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ میں نے خود کو قانون کے حوالے کرکے اپنے محب وطن شہری ہونے کا ثبوت پیش کیا عدالت میں پیش ہونے کیلئے لندن سے آیا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 534064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش