QR CodeQR Code

کراچی، سعودی اور قطر ائیر لائن کے طیاروں پر دوران لینڈنگ لیزر لائٹ مارنے کی اطلاعات

18 Apr 2016 20:26

اسلام ٹائمز: زیادہ تر واقعات سپر ہائی وے سے قریب رن وے پر لینڈنگ کے وقت پیش آ رہے ہیں، ایئرپورٹ منیجرز کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو لیزر لائٹوں کے خلاف آپریشن کرنے کیلئے متعدد خط لکھے ہیں، تاہم کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں طیارے کو لیزر لائٹ مارنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا گیا ہے، اس ضمن میں غیر ملکی ائیر لائنوں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کراچی میں سعودی اور قطر ائیر لائن کے طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کے مطابق رواں ہفتے کے دوران چار طیاروں کو لیزر لائٹیں ماری گئی ہیں، رات کے اوقات میں بیرون ملک سے آنے والی پروازوں پر لیزر لائٹ پڑنے سے کپتانوں کو لینڈنگ کے وقت پریشانی کا سامنا ہوتا ہے، طیاروں پر لیزر لائٹیں مارنا انتہائی خطرناک ہے، طیاروں پر لیزر لائٹ پڑھنے سے کوئی بھی حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ کپتانوں نے سول ایوی ایشن کو شکایت کی ہے کہ زیادہ تر واقعات سپر ہائی وے سے قریب رن وے پر لینڈنگ کے وقت پیش آرہے ہیں۔ ایئرپورٹ منیجرز کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو لیزر لائٹوں کے خلاف آپریشن کرنے کیلئے متعدد خط لکھے ہیں، تاہم کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈی جی رینجرز سندھ سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران کو بھی خط لکھے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 534095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/534095/کراچی-سعودی-اور-قطر-ائیر-لائن-کے-طیاروں-پر-دوران-لینڈنگ-لیزر-لائٹ-مارنے-کی-اطلاعات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org