0
Monday 18 Apr 2016 20:41

ایم کیو ایم الیکشن سیل کے رکن عمیر صدیقی کے مہاجر لبریشن آرمی بنانے سمیت اہم انکشافات

ایم کیو ایم الیکشن سیل کے رکن عمیر صدیقی کے مہاجر لبریشن آرمی بنانے سمیت اہم انکشافات
اسلام ٹائمز۔ نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم الیکشن سیل کے رکن عمیر صدیقی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے مہاجر لبریشن آرمی بنانے کا اعتراف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم الیکشن سیل کے رکن عمیر صدیقی نے مہاجر لبریشن آرمی بنانے کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر لبریشن آرمی کیلئے لڑکوں کا انتخاب بھی کر لیا گیا تھا، لبریشن آرمی کا مقصد پاکستان کے خلاف جنگ کی تیاری تھا۔ عمیر صدیقی نے جے آئی ٹی کے روبرو انکشاف کیا کہ اسے سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں کمپیوٹر آپریٹر کی ملازمت دلوائی گئی، حماد صدیقی کے حکم پر 22 لڑکوں کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم بنائی، اور 84 افراد قتل کئے۔ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ ٹی وی چینلز کے کارڈز اور ایمبولینس کی آڑ میں اسلحہ منتقل کیا جاتا تھا۔ عمیر صدیقی نے اعتراف کیا کہ سی ٹی ڈی افسر علی رضا گرفتار ساتھیوں کی تفتیشی رپورٹس ہمیں دیتا تھا، تفتیشی رپورٹیں دیکھ کر ہم اپنے دیگر ساتھیوں کو انڈر گراﺅنڈ کرتے تھے۔ جے آئی ٹی نے سفارش کی ہے کہ ملزم کے خلاف فوجی عدالت میں ٹرائل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 534097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش