0
Monday 18 Apr 2016 22:49

بلوچستان میں مزید 144 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے

بلوچستان میں مزید 144 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں 144 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قلات میں سیاسی مفاہمتی عمل کے تحت ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں 144 فراریوں نے اپنے ہتھیار کمشنر قلات ڈویژن اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کے سامنے پیش کیے۔ کمشنر قلات ڈویژن اکبر حرفال نے بتایا کہ ہتھیا ر ڈالنے والے فراریوں میں بلوچ لبریشن آرمی سمیت دیگر گروپس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں میں کالعدم تنظیموں کے 4 اہم کمانڈر بھی شامل ہیں، جن میں بی ایل اے کے عید محمد عرف سانا، بلوچ لبریشن فرنٹ کے نیاز عرف داد  ،لشکر بلوچستان کے مہر اللہ شامل ہیں۔ تقریب میں ہتھیار ڈالنے والے فراریوں نے ملک کے استحکام کے لیے کام کرنے اور پر امن زندگی گزارنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
خبر کا کوڈ : 534116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش