QR CodeQR Code

سعودی عرب، کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 12 افراد ہلاک

18 Apr 2016 23:00

اسلام ٹائمز: جوبیل کے صنعتی زون کے ترجمان عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں آتشزدگی اس وقت ہوئی جب یہاں بحالی کا کام جاری تھا، واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کیمیکلز سے جھلس کر ہلاک ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں ایک کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر جوبیل میں پٹرولیم مصنوعات بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے، جوبیل کے صنعتی زون کے ترجمان عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں آتشزدگی اس وقت ہوئی جب یہاں بحالی کا کام جاری تھا، واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کیمیکلز سے جھلس کر ہلاک ہوئے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں فیکٹری کے 11 ملازمین زخمی بھی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بیشتر صنعتی لیبر غیر ملکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 534123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/534123/سعودی-عرب-کیمیکل-فیکٹری-میں-ا-تشزدگی-سے-12-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org