0
Monday 18 Apr 2016 23:09

دہشتگردوں کے سیپلر سیلز اور سہولت کاروں کیخلاف آپریشن کا اعلان

دہشتگردوں کے سیپلر سیلز اور سہولت کاروں کیخلاف آپریشن کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردوں ان کے سلیپر سیلز اور سہولت کاروں کیخلاف ملک بھر میں ’’کومبنگ آپریشن‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی جوانوں کیساتھ دن گزارا اور ان کی دلیری و کامیابیوں کو بھی سراہا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو افسران نے آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے میں کامیابیوں پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ اب تک 800 مربع کلومیٹر علاقہ دہشتگردوں سے کلیئر کرا لیا گیا ہے۔ پاک فوج کے سربراہ نے جوانوں اور افسروں سے بات کرتے ہوئے آپریشن میں حاصل کامیابیاں قائم رکھنے پر زور دیا جب کہ جنرل راحیل شریف نے دہشتگردوں ان کے سلیپرسیلز اور سہولت کاروں کیخلاف ملک بھر میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ ترجمان کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور آپریشن سے متاثرہ ہونیوالوں کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 534127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش