0
Wednesday 20 Apr 2016 19:56

ڈی آئی خان، ٹی ٹی پی گنڈہ پور گروپ کا بدنام زمانہ دہشتگرد گرفتار

ڈی آئی خان، ٹی ٹی پی گنڈہ پور گروپ کا بدنام زمانہ دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان نے گنڈہ پور گروپ کے خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرکے ایک اور کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔ ڈی پی او ڈیرہ لیفٹینٹ کمانڈر (ر) یاسر آفریدی نے اپنے دفتر میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کلاچی پولیس نے کالعدم تحریک طالبان گنڈہ پور گروپ کے دہشتگرد عبدالرحمن ولد غلام حسین سکنہ کوٹ سلطان کلاچی کو گرفتار کرلیا ہے۔ مذکورہ دہشتگرد کی گرفتاری پر ہوم ڈپیارٹمنٹ نے پانچ لاکھ روپے کا انعام مقرر کررکھا تھا۔ مذکورہ دہشت گرد کلاچی پولیس کو 2014 میں اغواء برائے تاوان کیس میں مطلوب تھا۔ اس طرح مذکورہ دہشتگرد نے علاقے میں دہشت پھیلا رکھی تھی۔ مذکورہ دہشتگرد سے پولیس نے ایک دستی بم، ایک پستول تیس بور اور دس کارتوس بھی برآمد کرلیے۔ پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ایس پی رحیم شاہ، ڈی ایس پی لیگل امتیاز خان اور ڈی ایس پی سٹی ارباب خان بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس میں دہشت گردوں سے برآمد ہونیوالا اسلحہ بھی میڈیا کو دکھایا گیا۔ ڈی پی او یاسر آفریدی نے بتایا کہ چودھوان پولیس نے علاقہ جھوک رند کے رہائشی اشتہاری ملزم ہستی خان استرانہ ولد عبدالرحیم کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا۔ مذکورہ اشتہاری ملزم سے ایک کلاشنکوف اور 50 کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ظفر آباد کالونی میں ریحانہ بی بی نامی بچی معصوم سے زیادتی اور اسے قتل کرنے کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ بچی کے ٹسٹ بھجوائے گئے ہیں۔ ان کی رپورٹ آنے کے بعد تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں ایک گروپ ملوث ہے۔ پولیس نے انکے 40 سہولت کاروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان ٹارگٹ کلرز کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 534432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش