QR CodeQR Code

سرگودھا یونیورسٹی نے آل پاکستان مقابلہ شعروسخن جیت لیا

20 Apr 2016 23:29

اسلام ٹائمز: لاہور میں منعقد ہونے والے مقابلہ جات میں نظم میں شناور کی دوسری، غزل میں سید موسیٰ کاظم کی تیسری پوزیشن رہی۔


اسلام ٹائمز۔ فاطمہ جناح میموریل ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج لاہور کے آل پاکستان ادبی مقابلہ جات میں سرگودھا یونیورسٹی نے مقابلہ شعر و سخن جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق اردو نظم میں محمد شناور خان (شعبہ ابلاغیات) نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور اردو غزل میں سید موسیٰ کاظم (شعبہ نفسیات) نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے ٹیم ٹرافی بھی سرگودھا یونیورسٹی کے نام کی۔ جبکہ اردو تقریر کے مقابلہ میں بھی سید موسیٰ کاظم (نفسیات) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ واضح رہے کہ ان مقابلہ جات میں پنجاب بھر سے جامعات نے حصہ لیا۔ شاندار کارکردگی پر وائس چانسلر پروفیسر ظہور الحسن ڈوگر نے ڈائریکٹر ہم نصابی فورم اور طلبا کو مبارکباد دی۔


خبر کا کوڈ: 534451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/534451/سرگودھا-یونیورسٹی-نے-ا-ل-پاکستان-مقابلہ-شعروسخن-جیت-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org