0
Wednesday 20 Apr 2016 22:00

بدعنوان عناصر کیخلاف بلاتاخیر آپریشن وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

بدعنوان عناصر کیخلاف بلاتاخیر آپریشن وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کرپشن کے خاتمے اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانے کے بیان پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے عزم کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر باشعور شہری کی یہ دلی خواہش ہے کہ اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔ پاکستان کے امن و استحکام کے لئے فوج کی مخلصانہ کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ ہر آئینی اقدام میں فوج کو پوری قوم کی تائید حاصل رہے گی۔ جب تک ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نہیں ہوتا، ہمارا عالمی سطح پر وقار بلند نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا پاکستان کے بعد آزادی حاصل کرنے والی ملک چین اس وقت اقتصادی اعتبار سے دنیا کی مضبوط ترین طاقت بن چکا ہے۔ وہاں کے حکمران اپنے ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہیں، لیکن ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے حکمران اپنی قوم کو طفل تسلیوں میں الجھاتے آئے ہیں۔ دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کرنے والے حکمرانوں کا احتساب کرکے ان سے لوٹی ہوئی ساری رقم واپس لائی جانی چاہیے۔ بدعنوانی ثابت ہونے کے بعد ایسے لوگوں کو الیکشن لڑنے کے لئے تاحیات نااہل قرار دیا جانا چاہیے، تاکہ ایوان اقتدار میں صرف صاف ستھرے لوگوں کو داخلے کی اجازت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتاخیر آپریشن وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اگر ہم اس میں کامیابی حاصل کر لیتے تو پھر پاکستان کو خطے کی مضبوط ترین طاقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
خبر کا کوڈ : 534456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش