0
Wednesday 20 Apr 2016 22:04

لاہور پولیس کیلئے نیا ٹریننگ سینٹر بنانے کا فیصلہ

لاہور پولیس کیلئے نیا ٹریننگ سینٹر بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کیلئے نیا ٹریننگ سینٹر بنانے کا فیصلہ، ایل ڈی اے نے 23 کینال اراضی لاہور پولیس کو 13 کروڑ روپے کے عوض الاٹ کر دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ٹریننگ سینٹر کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں 1200 اہلکاروں کو تربیت دینے کی گنجائش ہے جبکہ لاہور پولیس کے پاس اس وقت 5 ہزار سے زائد ایسے اہلکار ہیں جنہیں ٹریننگ کی ضرورت ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کیلئے لاہور پولیس نے نیا ٹریننگ سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے لاہور پولیس نے ایل ڈی اے سے 23 کینال اراضی حاصل کر لی ہے۔ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس 13 کروڑ روپے ایل ڈی اے کو ادا کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹریننگ سینٹر میں ڈولفن سکواڈ، سپیشل پروٹیکشن یونٹ سمیت دیگر اہلکاروں کو ٹریننگ دی جائے گی۔ نئے ٹریننگ سینٹر میں فائرنگ رینج، گراونڈ اور رہائشی بیرکس سمیت افسران کے دفاتر اور کنٹرول روم بنایا جائے گا۔ ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ نئے ٹریننگ سینٹر سے پولیس کی صلاحیت میں مزید بہتری آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 534458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش