QR CodeQR Code

فوج دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس کی بھرپور مدد کرے گی، جنرل راحیل

21 Apr 2016 11:25

اسلام ٹائمز: پاک فوج کے سربراہ جنرل کے آئی جی سندھ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر صوبے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس کی بھرپور مدد کرے گی جب کہ ہرصوبے سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کو ٹیلیفون کیا۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران آرمی چیف نے سندھ پولیس کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس اور شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔ آرمی چیف نے سندھ پولیس کی دہشت گردوں کےخلاف کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہر صوبے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس کی بھرپور مدد کرے گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی میں دہشت گردوں نے 7 پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 534509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/534509/فوج-دہشت-گردی-سے-نمٹنے-کے-لیے-سندھ-پولیس-کی-بھرپور-مدد-کرے-گی-جنرل-راحیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org