0
Sunday 6 Feb 2011 01:46

خیرپور میں شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

خیرپور میں شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ
خیرپور:اسلام ٹائمز۔کوٹری میں شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر علامہ الطاف الحسینی کی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہادت کےخلاف سندھ کے دیگر شہروں کی طرح خیرپور میں بھی شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ محبان حیدری نظامانی سے پریس کلب تک مولانا فدا حسین فردوسی، سید امتیاز حسین شاہ موسوی، عظمت علی بلوچ، رئیس محمد علی چانڈیو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ و جلوس نکالا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت عوام خصوصاً شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کے جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہو چکی ہے۔ شیعہ علماء کرام کو سیکورٹی فراہم نہ کرنا دہشت گردوں کی پشت پناہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہو ں نے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 53457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش