0
Thursday 21 Apr 2016 20:32

مجلس وحدت مسلمین اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں، آغا علی رضوی

مجلس وحدت مسلمین اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں، آغا علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سربراہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں ہونے والی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر حلقے کے عوام کی تشویش اور بے چینی کو مدنظر رکھتے ہوئے تنظیم کی اعلٰی قیادت نے تنظیمی دستور کے مطابق شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے اور دس روز کے اندر جواب کی روشنی میں فیصلہ عوامی امنگوں اور توقعات کے ساتھ ساتھ دستوری تقاضوں کے مطابق کیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین عوامی جذبات کی قدر کرتی ہے اور جس طرح پہلے عوام اس تنظیم کے اصولی موقف کی وجہ سے ساتھ دیتے رہیں آئندہ بھی ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین کے نزدیک عہدے اور اختیارات کی کوئی حیثیت نہیں بلکہ اصولوں کی قدروقیمت ہے۔ اپنے تنظیمی اصولوں کی خاطر ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کی آڑ میں عوامی حقوق کے لیے کی جانے والی جدوجہد سے عوامی توجہ ہٹانے کی کوشش ہورہی ہے اور بدخواہ اس سلسلے میں تنظیمی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جسے باشعور عوام کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف اور مقصد صرف الیکشن جیتنا یا لڑنا نہیں بلکہ عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 534572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش