0
Friday 22 Apr 2016 13:51

کراچی، دو پولیس اہلکاروں کی عورت کو رکشہ سے اتار کر زیادتی

کراچی، دو پولیس اہلکاروں کی عورت کو رکشہ سے اتار کر زیادتی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دو پولیس اہلکاروں نے عورت کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے تھانہ قیوم آباد میں تعینات دو پولیس اہلکاروں نے عورت کو رکشہ سے اتار کر زیادتی کی، اور موقع سے فرار ہوگئے۔ عورت اپنی بہن کے گھر جا رہی تھی۔ اہلکاروں نے عورت کو گولی مارنے کی دھمکی بھی دی۔ واقعے کے بعد متاثرہ عورت تھانے پہنچ گئی اور ملزمان کو پہچان لیا، جس کے بعد تھانہ قیوم آباد میں تعینات ملزم محمد یاسین اور رمضان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 534662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش