0
Friday 22 Apr 2016 16:28

کراچی، ہیٹ اسٹروک نے خاتون رپورٹر کو بھی نہ چھوڑا، دنیا نیوز کی نمائندہ بے ہوش، ہسپتال پہنچا دیا گیا

کراچی، ہیٹ اسٹروک نے خاتون رپورٹر کو بھی نہ چھوڑا، دنیا نیوز کی نمائندہ بے ہوش، ہسپتال پہنچا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں موسم گرما کے ابتداء میں ہی ہیٹ اسٹروک نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا۔ ہیٹ اسٹروک کی راہ میں جو کوئی بھی آ رہا ہے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پا رہا۔ کراچی میں دنیا نیوز کی نمائندہ شازیہ ہیٹ اسٹروک کی رپورٹنگ کے دوران گرمی کا شکار ہو گئیں، حالت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا اور پھر گھر پہنچادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا نیوز کی نمائندہ شازیہ شہر قائد میں ہیٹ اسٹروک سے شہریوں کے متاثر ہونے کی رپورٹنگ کر رہی تھیں کہ اس دوران ان کی اپنی بھی حالت خراب ہونا شروع ہوگئی۔ وہ دوران رپورٹنگ ہیٹ اسٹروک کے باعث چکرا گئیں اور بار بار سر کو ہاتھ لگانے لگی، خود کو بمشکل سنبھالنے کے بعد پانی پینے لگیں لیکن اس کے باوجود ان کی حالت بہتر نہ ہو سکی، موقع پر موجود دنیا نیوز کی ٹیم نےفوری طور پر انہیں ہسپتال پہنچایا، جہاں سے بعد ازاں انہیں گھر چھوڑ دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 534681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش