QR CodeQR Code

مصر،اپوزیشن کا حسنی مبارک کے استعفےٰ تک بات چیت سے انکار

6 Feb 2011 01:08

اسلام ٹائمز:اخوان المسلمون نے نائب صدر عمر سلیمان کی سربراہی میں حکومت سے مذاکرات کو یہ کہ کر مسترد کر دیا ہے کہ مذاکرات صرف اسی صورت ہوں گے جب حسنی مبارک استعفیٰ دے دیں اور اصلاحات کا ایجنڈہ فراہم کیا جائے


قاہرہ:اسلام ٹائمز-مصر کے مختلف شہروں میں حسنی مبارک سے نجات کے لئے احتجاج جاری ہے، مصر کی حکمراں جماعت کے سربراہ صفوت الشریف سمیت پوری قیادت نے استعفیٰ دے دیا، حسنی مبارک کے صاحبزادے جمال مبارک بھی مستعفی ہونے والوں میں شامل ہیں۔ مصری صدر حسنی مبارک نے آج اپنی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کی اور دو ہفتے سے جاری احتجاج سے نمٹنے پر تبادلہ خیال کیا۔ پچیس جنوری سے اس احتجاج میں اب تک تین سو افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں، التحریر اسکوائر میں مظاہرین نے خیمے نصب کر دئیے ہیں اور عزم ظاہر کیا ہے کہ حسنی مبارک کی رخصتی تک واپس نہیں جائیں گے۔
نائب صدر عمر سلیمان اور مصری فوج حسنی مبارک کے باعزت انخلاء کے لئے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔ اخوان المسلمون نے نائب صدر عمر سلیمان کی سربراہی میں حکومت سے مذاکرات کو یہ کہ کر مسترد کر دیا ہے کہ مذاکرات صرف اسی صورت ہوں گے جب حسنی مبارک استعفیٰ دے دیں اور اصلاحات کا ایجنڈہ فراہم کیا جائے۔ اخوان المسلمون احتجاج کی کھل کر قیادت سے گریز کر رہی ہے تاکہ تبدیلی کی اس لہر کو اسلامی انقلاب کا نام نہ دے دیا جائے جبکہ سیکولر گروپ کفایہ کے ترجمان جارج اسحاق نے کہا ہے کہ بعد از مبارک مصر کو مذہبی ریاست بنانے کی کوشش اور غیر ملکی مداخلت کی مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اخوان المسلمون سے کوئی اختلاف نہیں، حسنی مبارک سے نجات اور جمہوریت کے قیام کے مشترکہ مقصد پر ہم متفق ہیں۔


خبر کا کوڈ: 53471

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/53471/مصر-اپوزیشن-کا-حسنی-مبارک-کے-استعفے-تک-بات-چیت-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org