QR CodeQR Code

جی بی کونسل میں بلتستان کو تین سیٹ دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، شیر علی

22 Apr 2016 21:11

اسلام ٹائمز: سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ نون شگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نو منتخب اراکین کونسل عوامی مسائل پر خصوصی توجہ دینگے اور کونسل میں عوامی مفاد کے مسائل کے ازالہ اور عوامی مفاد پر قانون سازی کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) شگر کے سٹی صدر شیر علی شگری نے نو منتخب اراکین جی بی کونسل وزیر اخلاق، اشرف صدا، سلطان علی اور ارمان شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ میرٹ کا خیال رکھا اور کارکنوں کو عزت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب اراکین کونسل عوامی مسائل پر خصوصی توجہ دینگے اور کونسل میں عوامی مفاد کے مسائل کے ازالہ اور عوامی مفاد پر قانون سازی کرینگے۔ سٹی صدر نے جی بی کونسل میں بلتستان کو تین سیٹ دینے پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلٰی حفیظ الرحمٰن کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ جس طرح اسکردو کے دیرینہ کارکنوں کو انکا جائز مقام دیا گیا ہے ضلع شگر کو بھی کابینہ میں نمائندگی کا موقع دینگے، تاکہ نوزائید اضلاع کے کارکنوں میں پائے جانے والی احساس محرومی اور تشویش کا ازالہ ہوسکیں۔


خبر کا کوڈ: 534723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/534723/جی-بی-کونسل-میں-بلتستان-کو-تین-سیٹ-دینے-پر-وزیراعظم-کا-شکریہ-ادا-کرتے-ہیں-شیر-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org