Friday 22 Apr 2016 21:24
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات مجلس وحدت مسلمین کے بعد اب اسلامی تحریک کے لیے بھی مہنگا پڑنے لگا، دیرینہ کارکنوں نے پارٹی کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔ گلگت بلتستان کے ایک خبر رساں ادارہ ‘‘پامیر ٹائمز’’ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان کی طرف سے ڈسٹرکٹ نگر کو نظر انداز کرنے پر اسلامی تحریک پاکستان پھکر نگر سے تعلق رکھنے والے ایک درجن سے زائد دیرینہ کارکنان نے پارٹی پالیسیوں سے نالاں ہوکر پارٹی سے علحیدگی کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ناراض کارکنان آئندہ چند روز میں پریس کانفرنس کرکے پارٹی سے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے پارٹی کو خیرباد کہنے والوں میں نگر کی قدآور شخصیات بھی شامل ہیں۔ اسلامی تحریک ضلع نگر کے کارکنان اور رہنماوں کا مطالبہ تھا کہ کونسل کی سیٹ نگر کو دی جائے لیکن اسلامی تحریک کی اعلٰی قیادت نے فیصلہ کرکے بلتستان کے نامور عالم دین علامہ آغا عباس رضوی کو دی جس کے سبب نگر سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان نے علیحدگی کا عندیہ دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 534726
منتخب
17 Apr 2024
17 Apr 2024
17 Apr 2024
16 Apr 2024
16 Apr 2024
17 Apr 2024
16 Apr 2024
16 Apr 2024