QR CodeQR Code

متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی میں تصادم کا خطرہ

23 Apr 2016 19:27

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق 24 اپریل کو پاک سرزمین پارٹی باغ جناح میں جلسہ جبکہ متحدہ نے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ جمعہ کی رات مصطفی کمال اور انیس قائم خانی پر عوامی رابطہ مہم کے دوران نیو کراچی میں انڈوں کی برسات کردی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں نے ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی میں تصادم کا خطرہ ظاہر کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے درمیان تصادم شہر میں پرتشدد واقعات کو جنم دے سکتا ہے۔ ایم کیو ایم کے ناراض رہنما اور کارکنان تیزی کے ساتھ پارٹی سے اعلان لاتعلقی کرہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 24 اپریل کو پاک سرزمین پارٹی باغ جناح میں جلسہ جبکہ متحدہ نے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ جمعہ کی رات مصطفی کمال اور انیس قائم خانی پر عوامی رابطہ مہم کے دوران نیو کراچی میں انڈوں کی برسات کردی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 534874

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/534874/متحدہ-قومی-موومنٹ-اور-پاک-سرزمین-پارٹی-میں-تصادم-کا-خطرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org