QR CodeQR Code

ماضی میں عمران خان نے پاک چین تعلقات خراب کرنے کی بھی کوشش کی، الیاس انصاری

24 Apr 2016 18:58

اسلام ٹائمز: پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کا فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کا جب بھی ذکر آئے گا تو وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی محنت اور کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے بیت المال و سوشل ویلفیئر حاجی الیاس انصاری نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے خلاف سازشیں بند کر دیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کا فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی میں عمران خان نے پاک چین تعلقات خراب کرنے کی بھی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کا جب بھی ذکر آئے گا تو وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی محنت اور کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، بلاشبہ یہ دوستی پاکستان کا عظیم سفارتی ورثہ ہے جس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے ۔


خبر کا کوڈ: 535065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535065/ماضی-میں-عمران-خان-نے-پاک-چین-تعلقات-خراب-کرنے-کی-بھی-کوشش-الیاس-انصاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org