QR CodeQR Code

اسکردو کو منشیات سے مکمل پاک کیا جائے گا، اشفاق احمد

24 Apr 2016 22:40

اسلام ٹائمز: بلتستان ڈویژن کے پولیس سربراہ نے کہا ہے کہ کہ منشیات فروش چنگل میں پھنس گئے ہیں، اب کوئی منشیات فروش قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائے گا، 5 سے 6 منشیات فروش بھاگ گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس بلتستان ڈویژن اشفاق احمد خان نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی اور ان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پہلے تھانیدار پرانے اور فرسودہ قانون کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے تھے، جس کے باعث منشیات فروش گرفتاری کے دو دن بعد رہا ہو جاتے تھے، مگر اب انسداد منشیات ایکٹ کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروش چنگل میں پھنس گئے ہیں، اب کوئی منشیات فروش قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائے گا، 5 سے 6 منشیات فروش بھاگ گئے ہیں بھاگنے والوں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔ ہم نے تہیہ کر لیا ہے کہ اسکردو شہر کو منشیات سے مکمل طورپر پاک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کو سزائے موت بھی ہو سکتی ہے ہم چاہتے ہیں کہ منشیات فروش قانون کے شکنجے میں لائے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 535081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535081/اسکردو-کو-منشیات-سے-مکمل-پاک-کیا-جائے-گا-اشفاق-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org