QR CodeQR Code

شدت پسندوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،وفاقی کابینہ کا فیصلہ

20 May 2009 18:14

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شدت پسندوں کے مکمل خاتمے تک سوات اور مالاکنڈ میں فوجی آپریشن جاری رہے گا۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورت حال اور خاص طور پر سوات آپریشن کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔


اسلام آباد:وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شدت پسندوں کے مکمل خاتمے تک سوات اور مالاکنڈ میں فوجی آپریشن جاری رہے گا۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورت حال اور خاص طور پر سوات آپریشن کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے سوات میں عسکریت پسندوں کے مکمل خاتمے تک فوجی آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ کابینہ میں مالاکنڈ سے بے گھر ہونے والے افراد کے لئے ریلیف اور دیکھ بھال کے اقدامات اور ان کے لئے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ مشیر خزانہ شوکت ترین نے ملک کی معاشی صورت حال اور نئے بجٹ کی تیاری پر کابینہ کو بریفنگ دی ۔ کابینہ نے اوچ پاور پلانٹ کی استعداد کار بڑھانے کی بھی منظوری دی ۔ وفاقی کابینہ نے اقلیتوں کے لئے وفاقی ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹے کی منظوری بھی دے دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 5351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/5351/شدت-پسندوں-کے-مکمل-خاتمے-تک-آپریشن-جاری-رہے-گا-وفاقی-کابینہ-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org