0
Monday 25 Apr 2016 09:20

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ پشاور اور مانسہرہ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ اور مانسہرہ میں محسوس کیے گئے، جہاں لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ گلگت بلتستان کے علاقوں چلاس اور غذر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 116 کلو میٹر اور مرکز افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ تاہم زلزلے کے حوالے سے امریکی جیولوجیکل سروے نے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ خیبر پختونخوا میں گذشتہ چند ماہ کے دوران 4 سے 6 کے درمیان کی شدت کے متعدد بار زلزلے آ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 535106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش