0
Sunday 6 Feb 2011 13:18

شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ الطاف الحسینی کوٹری میں سپرد خاک،تین روزہ سوگ کا اعلان

شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ الطاف الحسینی کوٹری میں سپرد خاک،تین روزہ سوگ کا اعلان
کراچی:اسلام ٹائمز-نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شیعہ علماء کونسل کے صوبائی نائب صدر علامہ الطاف الحسینی کی نماز جنازہ تعلقہ ہسپتال کوٹری کے سامنے سکندریہ اسپورٹس کمپلیکس میں ادا کی گئی،جس کی امامت اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے کی، نماز جنازہ میں لواحقین، رشتہ داروں، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ شہنشاہ نقوی، علامہ ناظر عباس، علامہ جعفر سبحانی، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ حیدر علی جوادی، علامہ مختار امامی، علامہ غلام رضا سریوال، جعفریہ الائنس کے علامہ حسین مسعودی و دیگر رہنماؤں سمیت رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سکندر شورو، جماعت اسلامی کے نواب زین العابدین اور دیگر مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی، اس موقع پر کوٹری میں سیکوریٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، جبکہ سوگ میں کوٹری کے تمام تجارتی و کاروباری مراکز بند رہے۔
نماز جنازہ سے قبل علامہ ساجد علی نقوی نے شرکائے جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل دھمکیوں کے باوجود موجودہ حکومت علماء سمیت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اگر حکومت مذہبی رہنماؤں کا تحفظ نہیں کر سکتی تو ہم خود اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مولانا الطاف الحسینی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ تین روزہ سوگ کے علاوہ بروز اتوار ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ 








                                                                                        
خبر کا کوڈ : 53513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش