0
Monday 25 Apr 2016 13:42

جے یو پی کے زیراہتمام مولانا عبدالستار نیازی کی برسی کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد

جے یو پی کے زیراہتمام مولانا عبدالستار نیازی کی برسی کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سابق سیکرٹری جنرل اور ممتاز دینی و سیا سی رہنما مولانا عبدالستار نیا زی کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر مرحوم کی دینی و ملی خدمات کو پیش کرنے کیلئے میانوالی میں سیمینار اور محفل ذکر و نعت کا انعقاد بھی کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری عطا ﷲ خان روکھڑی نے کہا کہ عبدالستار نیا زی سچے عاشق رسولؐ تھے، تحفظ ناموس رسالت اور تحریک تحفظ ختم نبوت میں ان کی قربانیوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ عبدالمالک، اکرم خان شیرازی، مولانا فدا محمد وقاص، خواجہ سکندر حیات، مولانا محبوب رسول نے کہا کہ مولانا عبدالستار نیازی حقیقی معنوں میں مجاہد ملت تھے وہ تمام عمر ملک میں نفاذ اسلام کے لئے جدو جہد کرتے رہے۔ اس موقع پر مولانا عبدالستار نیازی کے قبر پر چادر پوشی بھی کی گئی، تقریب میں حاضرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
خبر کا کوڈ : 535156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش