0
Monday 25 Apr 2016 13:54

امت مسلمہ کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کیلئے علماء اور مشائخ کو کردار ادا کرنا ہو گا، پیر عبدالخالق قادری

امت مسلمہ کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کیلئے علماء اور مشائخ کو کردار ادا کرنا ہو گا، پیر عبدالخالق قادری
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے امیر پیر میاں عبدالخالق قادری نے جوہرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں سازشوں کے جال بن رہی ہیں، امت مسلمہ کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کیلئے علما اور مشائخ کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ جوہرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اُمت کے ابتلاء کا علاج وحدت ِ فکر و عمل میں ہے۔ زاویہ قادریہ میں جوہرآباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا شاہ احمد نورانیؒ اور مولانا عبدالستار خان نیازیؒ جیسی بصیرت کے ذریعے ہی ہم اپنا ماضی واپس لوٹا سکتے ہیں۔ اس موقع پر جماعت اہلسنت پاکستان سیکرٹری اطلاعات سید احسان احمد گیلانی اور نسیم عباس بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 535157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش