0
Monday 25 Apr 2016 13:52

لیہ، حلوائی نے مٹھائی میں زہر ملانے کا اعتراف کرلیا

لیہ، حلوائی نے مٹھائی میں زہر ملانے کا اعتراف کرلیا
اسلام ٹائمز۔ زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پچیس ہوگئی ہے جبکہ حلوائی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔ گذشتہ ہفتے لیہ کے نواحی علاقے کروڑ لعل عیسن میں شاہد نامی شخص نے بیٹے کی پیدائش پر اپنے قریبی رشتے داروں کو دعوت پر مدعو کیا تھا اور شاہد مبارکباد دینے آنے والوں کا منہ لڈو سے میٹھا کروا رہا تھا، لڈو کھانے کے بعد 70 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں لیہ، ملتان اور فیصل آباد کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ جہاں اب تک 25 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جبکہ 30 سے زائد اب بھی زیر علاج ہیں۔ آج جاں بحق ہونے والوں میں 4 سالہ عبداللہ اور 4 بچوں کا باپ غلام غازی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کے خون کے تجزیئے سے ڈاکٹروں کو پتہ چلا ہے کہ ان لوگوں کی اموات سیلفو لائن نامی کیمیکل سے ہوئی ہے، جو کہ زرعی زمین میں خود رو پودوں کو تلف کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اس کیمیکل پر ملک میں پابندی عائد ہے۔ تاہم اس کے باوجود یہ زرعی ادویات کی دکانوں پر کھلے عام دستیاب ہوتی ہے۔ ڈاکٹروں کے پاس اس زہر کے خلاف کوئی موثر دوا نہیں ہے۔

زہر کے خلاف موثر دوا نہ ہونے کے سبب علاج معالجے کے باوجود زہر خورانی کا شکار لوگوں کی حالت نہیں سنبھل رہی۔ یہ صورت حال دیکھتے ہوئے 12 سے زائد مریضوں کو ان کے لواحقین علاج ادھورا چھوڑ کر اپنے گھر واپس لے گئے ہیں۔ میڈیا میں صورت حال سامنے آنے کے 4 روز بعد پنجاب حکومت خواب غفلت سے جاگی ہے اور صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین گذشتہ رات لیہ پہنچے ہیں۔ جبکہ ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے روایتی انداز میں دکانوں اور اسپتالوں میں چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جس دکان سے مٹھائی خریدی گئی تھی، اس کا مالک طارق، بھائی خالد اور شاگرد حامد 3 روز سے حراست میں ہیں۔ طارق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کی دکان کے برابر میں واقع زرعی ادویات کی دکان کی مرمت کی جا رہی تھی، جس کی وجہ سے زرعی ادویات کی بڑی مقدار اس کی دکان میں رکھی گئی تھی۔ اسی دوران حامد نے دودھ کو پھاڑنے کیلئے ٹاٹری کی جگہ سیلفولائن زہر کی پڑیا دودھ میں ڈال دی تھی۔ اس ایک غلطی نے پورے علاقے میں تباہی مچا کر رکھ دی۔
خبر کا کوڈ : 535158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش