QR CodeQR Code

وزیراعظم کی طرف سے جاویدہاشمی کو بلائے جانے کی متضاد اطلاعات، مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان

25 Apr 2016 17:54

اسلام ٹائمز: مقامی میڈیا کے مطابق جاوید ہاشمی کے خاندانی ذرائع نے اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کی اعلی شخصیت کے رابطے اور بلاوے کی افواہوں کی تردید کی جبکہ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ چکے ہیں جبکہ رائیونڈ ہائوس کی سیکیورٹی بھی انتہائی سخت کر دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے مخدوم جاوید ہاشمی کو ملاقات کے لیے اسلام آباد بلائے جانے کی متضاد اطلاعات ہیں جبکہ سینئر سیاستدان کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا قوی امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے تاہم خاندانی ذرائع نے کسی دعوت یا رابطے کی تردید کی ہے۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پانامالیکس کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر سینئر سیاستدان جاویدہاشمی کو وزیراعظم نے ملاقات کے لیے اسلام آباد بلایا اور وزیراعظم کی دعوت پر وہ اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے 2014 میں دھرنے کے دوران بھی جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو مشکل صورتحال سے نکالا تھا۔ اب پاناما لیکس کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کے شدید دباؤ کا شکار ہے، ایسے میں مخدوم جاوید ہاشمی مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت اختیار کر کے حکومت کو موجودہ بحران سے نکالنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ مخدوم جاویدہاشمی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے تحریک انصاف کی پاناما لیکس پر حکومت مخالف تحریک بھی دباؤ کا شکار ہوسکتی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جاوید ہاشمی کے خاندانی ذرائع نے اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کی اعلی شخصیت کے رابطے اور بلاوے کی افواہوں کی تردید کی جبکہ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ چکے ہیں جبکہ رائیونڈ ہائوس کی سیکیورٹی بھی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 535178

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535178/وزیراعظم-کی-طرف-سے-جاویدہاشمی-کو-بلائے-جانے-متضاد-اطلاعات-مسلم-لیگ-ن-میں-شمولیت-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org