0
Monday 25 Apr 2016 22:49

اسکردو، دریائے سندھ میں گرنے والی کار کے دو لاپتہ مسافروں کی تلاش دوسرے روز بھی جاری رہی

اسکردو، دریائے سندھ میں گرنے والی کار کے دو لاپتہ مسافروں کی تلاش دوسرے روز بھی جاری رہی
 اسلام ٹائمز۔ اسکردو تھورگو پڑی میں لاپتہ ہونے والے دو افراد کی تلاش کیلئے دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا، تاہم کار حادثے کے نتیجے میں دریائے سندھ میں ڈوبنے والے افراد کو نہیں نکالا جا سکا۔ آپریشن میں ریسکیو 1122 پاک فوج اور پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا تاہم انہیں لاپتہ افراد کے بارے میں کچھ پتہ نہ چل سکا۔ کمشنر بلتستان ریجن محمد شگری نے سرچ آپریشن کا معائنہ کیا، اس موقع پر غلام رسول ریسکیو 1122 کے میڈیا کوآرڈینیٹر نے کمشنر بلتستان ریجن کو سرچ آپریشن کے بارے میں مکمل بریفنگ دی جبکہ ریسکیو کے اعلٰی افسران ہوم سیکرٹری کی ہدایات کو پس پشت ڈالتے ہوئے گلگت میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور ریسکیو 1122 اسکردو کے ذمہ دران کی غیر موجودگی کی وجہ سے ریسکیو اہلکاروں کو بہت ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 535233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش