0
Monday 25 Apr 2016 22:55

اسکردو، ذاکر اہلبیتؑ و سابق ڈپٹی اسپیکر جی بی شہید اسد زیدی کی برسی نہایت عقیدت کیساتھ منائی گئی

اسکردو، ذاکر اہلبیتؑ و سابق ڈپٹی اسپیکر جی بی شہید اسد زیدی کی برسی نہایت عقیدت کیساتھ منائی گئی
اسلام ٹائمز۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قانون ساز کونسل گلگت بلتستان و ذاکر اہلبیتؑ سید اسد زیدی شہید کی ساتویں برسی ان کی آبائی گاوں سادات کالونی بیانا کھرمنگ میں انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔ جس میں بلتستان بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مرحوم اسد زیدی کی خدمات خاص کر بلتستان کیلئے ان کی قربانیوں پر ان کو سنہری الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جبکہ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرحوم نے کھرمنگ میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جس میں انٹر کالج کھرمنگ سر فہرست ہے۔

برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہید اسد زیدی کے بھائی اور تحریک انصاف رہنماء سید امجد زیدی نے شہید کی ساتویں برسی میں شرکت کرنے والے تمام عقیدت مندوں کا شکریہ ادا کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت کی اور شہید اسد زیدی کی مشن کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے ڈپٹی اسپیکر سید اسد زیدی جن کا شمار گلگت بلتستان کے معروف ترین وکلا اور خطباء میں ہوتا تھا، اپریل 2009ء میں اس وقت شہید ہوئے، جب گلگت کشروٹ میں گرلز ہائی اسکول کے قریب دہشت گردوں نے انکی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس سے اسد زیدی اور انکا محافظ شدید زخمی ہوگئے۔ اسد زیدی اور انکے محافظ کو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 535234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش