1
0
Tuesday 26 Apr 2016 02:03

مجلس وحدت مسلمین کی نئی مرکزی کابینہ نامزد کر دی گئی

مجلس وحدت مسلمین کی نئی مرکزی کابینہ نامزد کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کی نئی مرکزی کابینہ نامزد کر دی ہے، پہلے مرحلے میں علامہ احمد اقبال رضوی کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، اسد عباس نقوی کو مرکزی سیکرٹری سیاسیات، نثار فیضی کو سیکرٹری تعلیم، مولانا اعجاز بہشتی کو مرکزی سیکرٹری تربیت، مولانا باقر زیدی کو مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود (خیرالعمل)، مولانا مبارک موسوی کو سیکرٹری مالیات، مولانا شفقت شیرازی کو مرکزی سیکرٹری امور خارجہ اور علی احمر کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات نامزد کر دیا گیا ہے۔ مرکزی کابینہ کا باقاعدہ اعلان بہت جلد کیا جائیگا، یاد رہے کہ اس سے پہلے علامہ محمد امین شہیدی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، ناصر عباس شیرازی سیکرٹری سیاسیات اور نثار عابدی مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے طور پر کام کر رہے تھے، ان عہدوں پر اس بار نئے افراد کو متعارف کرایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 535279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہاشمی
Pakistan
کیا علامہ امین شہیدی، ناصر شیرازی اور نثار عابدی کو نکال دیا ہے، اگر ایسا ہے تو افسوس کی بات ہے۔
ہماری پیشکش