0
Tuesday 26 Apr 2016 11:34

سکیورٹی سخت، جیلوں پر حملے کا خدشہ

سکیورٹی سخت، جیلوں پر حملے کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خدشے سے متعلق خفیہ رپورٹس جاری کیے جانے کے بعد پنجاب بھر میں جیلوں کی سکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے۔ خفیہ اداروں کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹس کے مطابق جنوبی پنجاب سمیت دیگر مقامات میں پاک فوج اور رینجرز کے جاری آپریشن کے بعد دہشت گرد قبائلی علاقوں کا رخ کرنے کی بجائے بھیس بدل کر پنجاب میں داخل ہو چکے ہیں اور وہ پنجاب کی جیلوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں لہذا صوبائی حکومت اس ضمن میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائے۔ انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے فراہم کی گئی اطلاعات کی روشنی میں صوبائی محکمہ داخلہ نے صوبے بھر کی تمام جیلوں اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ متعلقہ اعلیٰ حکام کو ہدایات کی گئی ہیں کہ بین الصوبائی سرحدوں کو سیل کرکے زمینی او ر فضائی پٹرولنگ بڑھائی جائے، کسی بھی شخص یا گاڑی کو جانچ پڑتال کے بغیر پنجاب میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 535319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش