0
Tuesday 26 Apr 2016 12:46

نائن زیرو کے قریب رینجرز کا چھاپہ، انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار، جدید اسلحہ برآمد

نائن زیرو کے قریب رینجرز کا چھاپہ، انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار، جدید اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب کارروائی کے دوران رینجرز نے بدنام ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ گرفتار کو گرفتار کرلیا، نشاندہی پر بظاہر ٹیوشن سینٹر کے نام پر قائم اسلحہ خانے سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ، آوان بم اور رینجرز کی وردیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ عناصر اور ٹارگٹ کلرز کیخلاف آپریشن میں ایک بار پھر تیزی آ گئی ہے۔ رینجرز کی بھاری نفری نے علی الصبح نماز فجر سے پہلے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے اطراف عزیز آباد کے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ رینجرزنے ایک گھر کا تالا توڑ کر تلاشی لی، تو اندر سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ، آوان بم اور رینجرز کی وردیاں برآمد ہوئیں۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں مہلک ہتھیار بھی شامل تھے۔ اسلحہ خانہ کے طور پر استعمال ہونے والے مکان کے باہر ٹیوشن سینٹر کا بورڈ لگا ہوا تھا۔ کرنل فیصل نے میڈیا کو بتایا کہ کاشف ڈیوڈ انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر ہے، جس کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔ رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران ایک اور مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا۔ آپریشن کیلئے نائن زیرو کے اطراف کی تمام گلیاں بندکر دی گئی تھیں، اور اس دوران لوگوں کو گھر سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 535337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش