QR CodeQR Code

حکومت کی بیڈ گورننس، اقربا پروری اور کرپشن نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے، تسنیم احمد قریشی

26 Apr 2016 23:04

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فارنزک آڈٹ کے بغیر کوئی کمیشن قبول نہیں، اب حکومت کا خاتمہ قریب ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر تسنیم احمد قریشی نے سرگودہا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی بیڈ گورننس، اقربا پروری اور کرپشن نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فارنزک آڈٹ کے بغیر کوئی کمیشن قبول نہیں، وزیر اعظم کا پانامہ پیپرز کمیشن کے قیام کے بجائے 1947 سے اب تک کے مالی معاملات کی تحقیقات کا موقف دراصل پانامہ لیکس سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی یہ کوشش ہے، لیکن ان کی تمام تر کوششوں کے باوجود اب حکومت کا خاتمہ قریب ہے۔


خبر کا کوڈ: 535417

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535417/حکومت-کی-بیڈ-گورننس-اقربا-پروری-اور-کرپشن-نے-ملک-کو-دیوالیہ-کر-دیا-ہے-تسنیم-احمد-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org