0
Tuesday 26 Apr 2016 23:01

حکمرانوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو جیل کی سلاخیں ان کا انتظار کر رہی ہیں، شیخ خرم شہزاد

حکمرانوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو جیل کی سلاخیں ان کا انتظار کر رہی ہیں، شیخ خرم شہزاد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب شیخ خرم شہزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تاسیس کے موقع پر عوامی طاقت نے حکمرانوں کو پریشان کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کا فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آ چکے ہیں،تحریک انصاف عوامی طاقت کے ذریعے تمام کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان نے حکمرانوں کو بتا دیا ہے کہ اگر انہوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو جیل کی سلاخیں ان کا انتظار کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی آواز بن چکی ہے اور عوام موجودہ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 535422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش