QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا ڈاکٹرز، انجینئرز اور قابل افراد کی مقتل گاہ بن چکا ہے، علامہ سبطین الحسینی

26 Apr 2016 23:53

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل کا ڈاکٹر زینب اور ان کے سسر ڈاکٹر شبیر حسین کے بہیمانہ قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان قابل افراد کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طورپر ناکام ہو چکے ہیں، تحریک انصاف کا تبدیلی کا نعرہ پشاور کے حالات ہی تبدیل نہ کرسکا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکریٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے وحدت ہاوس پشاور سے جاری بیان میں ڈاکٹر زینب اور ان کے سسر ڈاکٹر شبیر حسین کے بہیمانہ قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا ڈاکٹرز، انجینئرز اور قابل افراد کی مقتل گاہ بن چکا ہے، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان قابل افراد کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طورپر ناکام ہو چکے ہیں، تحریک انصاف کا تبدیلی کا نعرہ پشاور کے حالات ہی تبدیل نہ کرسکا، انہوں نے کہا کہ پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں مسلسل دہشت گرد کاروائیاں آپریشن ضرب عضب اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالہ نشان ہیں، عمران خان صاحب خیبر پختونخوا میں جاری دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلئے ٹھوس حکمت عملی وضع کریں اور صوبائی حکومت کو مقتولین کی داد رسی کی تلقین کریں۔


خبر کا کوڈ: 535432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535432/خیبر-پختونخوا-ڈاکٹرز-انجینئرز-اور-قابل-افراد-کی-مقتل-گاہ-بن-چکا-ہے-علامہ-سبطین-الحسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org