QR CodeQR Code

گلگت اور اسکردو کے درمیان پروازوں کی منسوخی پر سپریم اپیلٹ کورٹ نے نوٹس لے لیا

27 Apr 2016 10:18

اسلام ٹائمز: جی بی کی عدالت عظمیٰ نے کل 27 اپریل 2016ء کو متعلقہ حکام کو توہین عدالت میں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے کہ کیوں نہ عدالت کی حکم عدولی کے باعث توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے فل بنچ نے اسکردو میں پی آئی اے کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے برخلاف گلگت اور اسکردو کے درمیان بلاوجہ فلائٹ آپریشن کی عارضی طور پر منسوخی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے کے جنرل منیجر شیڈول پلاننگ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا۔ محمد عیسیٰ صدر سپریم اپیلیٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر حکم صادر کرتے ہوئے کیس کا ریکارڈ فوری طور پر گلگت سے اسکردو منگوانے کا حکم دیا۔ عدالت نے پی آئی اے کے اس عمل کو گلگت بلتستان کے عوام کی سفری سہولیات سے محروم کرنے کی سازش اور وفاقی حکومت کے لیے مشکلات کھڑی کرنے کی کوشش قرار دیا۔ عدالت نے وزیراعظم کے مشیر برائے شہری ہوا بازی، سول ایوی ایشن ڈویژن کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ علاوہ ازیں فاروق حسن ڈپٹی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن اور عبدالرحمٰن عباسی، سٹیشن منیجر سول ایوی ایشن اتھارٹی اسکردو کو عدالت کے معاون کے طور پر 27 اپریل کو اسکردو برانچ رجسٹری میں طلب کیا ہے۔ عدالت نے پی آئی اے کے بکنگ کے طریقہ کار کو بھی غیر موثر قرار دیدیا اور گلگت اور اسکردو کے مسافروں کو اولین ترجیح دینے کا حکم دیا۔ عدالت عظمیٰ نے کل 27 اپریل 2016ء کو متعلقہ حکام کو توہین عدالت میں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے کہ کیوں نہ عدالت کی حکم عدولی کے باعث توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 535477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535477/گلگت-اور-اسکردو-کے-درمیان-پروازوں-کی-منسوخی-پر-سپریم-اپیلٹ-کورٹ-نے-نوٹس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org