QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کو پتہ ہی نہیں قانون سازی کیا ہوتی ہے، رات کو کوئی خواب دیکھتا ہے صبح ترمیم ہو جاتی ہے، خواجہ اظہار الحسن

27 Apr 2016 13:47

اسلام ٹائمز: سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کے ساتھ زیادتی کررہی ہے، باربار کہتا ہوں کہ یہ سپریم کورٹ کی خلاف ورزی ہوگی، سپریم کورٹ سے گزارش ہے کہ ازخود نوٹس لے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پتا ہی نہیں قانون سازی کیا ہوتی ہے، حکومت لوکل گورنمنٹ لانا ہی نہیں چاہتی۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رات کو کوئی خواب دیکھتاہے اور صبح ترمیم ہوجاتی ہے، حکمرانوں کی طرز حکمرانی کی وجہ سے ایوان مچھلی بازاربن چکا ہے اور جب ایسی صورتحال ہوتی ہے تو اسپیکر اسمبلی 15 منٹ کیلئے ڈپٹی اسپیکر کو بلا کر چلے جاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کے ساتھ زیادتی کررہی ہے، بار بار کہتا ہوں کہ یہ سپریم کورٹ کی خلاف ورزی ہوگی، سپریم کورٹ سے گزارش ہے کہ ازخود نوٹس لے۔


خبر کا کوڈ: 535515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535515/پیپلز-پارٹی-کو-پتہ-ہی-نہیں-قانون-سازی-کیا-ہوتی-ہے-رات-کوئی-خواب-دیکھتا-صبح-ترمیم-ہو-جاتی-خواجہ-اظہار-الحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org