0
Wednesday 27 Apr 2016 15:03

متحدہ کے گرفتار ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ نے ساﺅتھ افریقہ اور دبئی کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا

متحدہ کے گرفتار ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ نے ساﺅتھ افریقہ اور دبئی کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے گرفتار ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے ایم کیو ایم ساﺅتھ افریقہ اور دبئی کا نیٹ ورک بھی بے نقاب کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے سرغنہ کاشف ڈیوڈ نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں، اور ایم کیو ایم ساﺅتھ افریقہ اور دبئی کانیٹ ورک بھی بے نقاب کر دیا ہے۔ کاشف ڈیوڈ کے مطابق متحدہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیمیں 3 دھڑوں میں تقسیم ہیں، ٹیموں کو "اے"، "بی" اور "سی" کا نام دیا گیا ہے۔ کاشف نے بتایا کہ اورنگی ٹاﺅن میں لسانی ٹارگٹ کلنگ کا ٹاسک دیا گیا، جبکہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ بھی کی۔ کاشف ڈیوڈ نے دوران تفتیش ایم کیو ایم ساﺅتھ افریقہ اور دبئی کانیٹ ورک بھی بے نقاب کیا ہے۔ اس نے بتایا کہ قمر ٹیڈی ساﺅتھ افریقہ سے ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کو دیکھتا ہے، اور دبئی میں بھی پاکستانی تاجروں سے بھتہ وصولی کرتا تھا۔ کاشف ڈیوڈ کے انکشافات کے بعد اہم گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 535521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش