QR CodeQR Code

پشاور میں اہدافی قاتلوں کا راج، اے ایس آئی قیصر علی شاہ جاں بحق

27 Apr 2016 15:35

اسلام ٹائمز: رات بھر ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد قیصر شاہ گھر واپس جارہے تھے کہ انہیں پنج کٹہ کے مقام پر دو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتول کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں وزرا سمیت پولیس کے اعلٰی افسران نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کی ایک اور کارروائی میں پولیس اہلکار قیصر علی شاہ جاں بحق جبکہ ایک گیارہ سالہ بچہ زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کے مطابق اے ایس آئی قیصر شاہ رات بھر ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ تھانہ یکہ توت کے علاقے میں پنج کٹہ کے مقام پر موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم اہدافی قاتلوں نے اے ایس آئی پر فائرنگ کردی۔ ایک سے زائد گولیاں لگنے سے اے ایس آئی قیصر شاہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک گیارہ سالہ بچہ زخمی ہوگیا ہے۔ اے ایس آئی قیصر شاہ پشاور کے مصافاتی علاقے موسی زئی کا رہائشی تھا۔ گرچہ قیصر شاہ کا تعلق اہل تشیع مسلک سے نہیں تھا، قریبی ساتھیوں و عزیز و اقارب کے علاوہ لوگ اسے نام کی وجہ سے شیعہ سمجھتے تھے۔ اے ایس آئی قیصر شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی، جس میں صوبائی وزرا سمیت پولیس کے اعلٰی افسران نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 535523

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535523/پشاور-میں-اہدافی-قاتلوں-کا-راج-اے-ایس-ا-ئی-قیصر-علی-شاہ-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org