QR CodeQR Code

عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی مکمل، پیپلز پارٹی کی دو اہم شخصیات کے نام سامنے آگئے

27 Apr 2016 15:36

اسلام ٹائمز: عزیر بلوچ نے جرائم کی دنیا کے تانے بانے سے پردہ اٹھا دیا ہے، سندھ حکومت نے حتمی رپورٹ پر دستخط کیلئے دونوں نام حذف کرنے کی شرط رکھی ہے، نام حذف کرانے کیلئے وزارت داخلہ سندھ اور سیکورٹی ادارے میں تنازعہ پیدا ہو گیا ہے، جے آئی ٹی میں سامنے آنیوالے ناموں میں ایک خاتون رہنما بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لیاری گینگ وار کے گرفتار سرغنہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی مکمل کرلی گئی ہے، جس میں پیپلز پارٹی کی دو اہم شخصیات کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں، سندھ حکومت نے حتمی رپورٹ پر دستخط کیلئے دونوں نام حذف کرنے کی شرط رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے جرائم کی دنیا کے تانے بانے سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ جے آئی ٹی کی تفتیش میں پیپلز پارٹی کی دو اہم شخصیات کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔ نام حذف کرانے کیلئے وزارت داخلہ سندھ اور سیکورٹی ادارے میں تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے جے آئی ٹی رپورٹ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھتری کے نیچے آنے والوں کے گناہ معاف کئے جا رہے ہیں۔ جے آئی ٹی میں سامنے آنے والے ناموں میں ایک خاتون رہنما بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 535524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535524/عزیر-بلوچ-کی-جے-ا-ئی-ٹی-مکمل-پیپلز-پارٹی-دو-اہم-شخصیات-کے-نام-سامنے-آگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org