0
Wednesday 27 Apr 2016 16:23

پارٹی سے عزت پا کر اسے چھوڑنے والے مہاجروں کو بدنام کر رہے ہیں، متحدہ کارکنان

پارٹی سے عزت پا کر اسے چھوڑنے والے مہاجروں کو بدنام کر رہے ہیں، متحدہ کارکنان
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں نے کہا ہے کہ پارٹی سے عزت پا کر اسے چھوڑنے والے ایم کیو ایم پر را کے ایجنٹ کا الزام لگا کر مہاجروں کو بدنام کر رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر جمع ہونے والے کار کنوں نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم سے جواب اور وضاحت مانگنے والے پہلے را کی ایجنٹ پارٹی سے سٹی ناظم ہونے کے جرم میں اپنی گرفتاری دیں، اور عدالتوں میں ایم کیو ایم پر اپنی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا ثبوت پیش کریں۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی دوسروں کے کاندھوں پر سواری کرنے والوں کو مال تو مل گیا مگر عزت نہ مل سکی، باغ جناح کی جلسی دیکھ کر آنے والوں کو واپسی کے کاغذات تیار کر لینے چاہئیں، عوام ان کے مکروہ چہروں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 535529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش