0
Wednesday 27 Apr 2016 16:32

دہشتگردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کی ضرورت ہے، گورنر سندھ

دہشتگردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کی ضرورت ہے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کی ضرورت ہے، ملک بھر سے مافیا، کرمنل گینگ، دہشتگردوں کا صفایا کرنا ہے، جبکہ شہر کراچی کو خوبصورت اور پُرامن بنانا ہے، سی پیک پر انتہائی سنجیدہ کام کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی مین فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے دورے کے موقع پر تاجر اور صنعتکار رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر، ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر خالد تواب اور نائب صدر حنیف گوہر نے بھی خطاب کیا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ ابھی صوبہ سندھ میں قانون کی پاسداری کیلئے بہت کام کرنے ہیں، اور میرا فرض ہے کہ صوبے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، اغوا برائے تاوان پر منصوبہ بندی کے ساتھ کارروائیاں کی گئیں، میں رینجرز، انٹیلی جنس ایجنسیوں، پولیس اور عوام کے بھرپور تعاون پر مشکور ہوں۔
خبر کا کوڈ : 535531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش