QR CodeQR Code

رحمٰن ملک نے ایک بار پھر بھارت کو پاکستان میں امن تباہ کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا

27 Apr 2016 18:42

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی مداخلت سے متعلق دستاویزات تیار کی ہیں جو وزیراعظم کو بھجوا دی ہیں۔ بھارت بلوچستان میں مشرقی پاکستان جیسا کردار ادا کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے "را" کے ذريعے ہزاروں پاکستانيوں کو قتل کرایا، بھارتی مداخلت سے متعلق ثبوت وزیر اعظم کو بجھوا دیئے۔ کہتے ہیں پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم کو چاہئے کہ میڈیا کو جواب دیں۔ تفصیلات کے مطابق، پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے ایک بار پھر بھارت کو پاکستان میں امن تباہ کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی مداخلت سے متعلق دستاویزات تیار کی ہیں جو وزیراعظم کو بھجوا دی ہیں۔ سینٹر رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں مشرقی پاکستان جیسا کردار ادا کر رہا ہے۔ دوسری جانب افغانستان کا بھی پاکستان کے ساتھ رویہ اچھا نہیں۔ پانامہ لیکس کے حوالے سے ایک سوال پر رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ بطور ڈی جی آیف آئی اے انہیں پرانی باتیں یاد نہیں کہ نواز شریف سے متعلق رپورٹ میں کیا کچھ تھا۔ ایف آئی اے میں تمام ریکارڈ موجود ہے، جو دیکھنا چاہتا ہے دیکھ لے۔


خبر کا کوڈ: 535543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535543/رحم-ن-ملک-نے-ایک-بار-پھر-بھارت-کو-پاکستان-میں-امن-تباہ-کرنے-کا-ذمہ-دار-قرار-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org