0
Wednesday 27 Apr 2016 19:57

جنوبی پنجاب میں علاج کی سہولیات نہ ہونے کے باعث سانحہ لیہ پیش آیا، پاکستان عوامی تحریک

جنوبی پنجاب میں علاج کی سہولیات نہ ہونے کے باعث سانحہ لیہ پیش آیا، پاکستان عوامی تحریک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ساری توجہ لاہور کو سجانے اور سنوارنے پر مرکوز ہے جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب بری طرح پسماندگی اور محرومیوں کا شکار ہوچکا ہے۔ لیہ میں ہونیوالی 2 درجن سے زائد ہلاکتیں جنوبی پنجاب میں علاج کی بہتر سہولیات نہ ہونے کے باعث ہوئیں۔ سانحہ لیہ جنوبی پنجاب کی تاریخ کا المناک باب ہے۔ چوہدری قمر عباس دھول سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فیاض وڑائچ نے کہا کہ میٹرو جیسے فضول منصوبے پر اربوں روپے خرچ کرنے والے حکمرانوں کو عوام کی زندگیوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ اگر حکمران میٹرو پر لگنے والے اربوں روپے ہر ضلع میں علاج کی بہتر سہولیات پہنچانے پر خرچ کرتے تو شائد آج لیہ میں اتنا المناک سانحہ پیش نہ آتا اور قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ لیہ سے مریضوں کو علاج کیلئے ملتان جیسے دوردراز شہر میں لانا حکمرانوں کی گڈگورننس پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے لیہ میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین چوہدری قمر عباس دھول، شاہد ارائیں اور مزل مصطفوی کو ہدایت کی کہ وہ فوراً متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کریں۔ انہوں نے سانحہ لیہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سانحہ کے ذمہ داران کو نشان عبرت بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 535553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش